• news

مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، بلاول کی مبارکباد 

اسلام آباد ؍لاہور (این این آئی+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج  ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی، لاہور سمیت ملک بھر کے گرجا گھروں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ لاہور سمیت ملک بھر میں آج کے دن کے لئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے دنیا میں پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر کا امید اور تجدید کا پیغام نہ صرف روحانی دنیا بلکہ سیاسی میدان میں بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی مسیحی برادری کی غیر متزلزل حب الوطنی کو سراہتے ہوئے، تعلیم اور صحت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کی ترقی میں مسیحی کمیونی کا کردار بھی کلیدی رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن