سیالکوٹ :سول ہسپتال میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا شخص دم توڑ گیا
سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سول ہسپتال میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا شخص عابد دم توڑ گیا‘ملزم عابد تھانہ سبز پیر کے مقدمہ قتل میں ملوث تھا۔اس مقدمہ میں بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، ہتھکڑی لگے زخمی ملزم کوپولیس سے چھین کر ملزموں جنکی تعداد 35 تھی نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ تھانہ سبز پیر کے علاقے میں جھگڑے میں ملوث ملزم عابد پر سول ہسپتال کے احاطہ میں وحشیانہ تشدد کیا گیا، ملزموں نے ملزم عابد پر اینٹوں پتھروں سے تشدد کیا تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی تھی،جس پر تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج ہواتھا۔پولیس نے سات افراد کو گرفتار کیا ۔