وزیراعظم کی ہدایت پرسوئی گیس کمپنیز کا فرانزک آڈٹ شروع
اسلام آ باد (آئی این پی ) گیس کی قیمتوں میں اضافہ بنتا تھا یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم ڈویژن نیسوئی گیس کمپنیزکا فرانزک آڈٹ شروع کردیا۔ وزارت پٹرولیم نے آڈٹ کیلئے نجی فرم ہائرکرلی،اپریل میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش ہوگی،وزارت پٹرولیم کا گیس ونگ اور ڈی جی گیس آڈٹ کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ابتدا میں تین مرحلوں میں گیس کی قیمتوں میں اضافیکا فرانزک آڈٹ ہوگا،گیس قیمتوں میں 5 گنا اضافہ،گیس پرائسنگ اورنقصانات،مالی ضرورت کا آڈٹ ہوگا،کس بنیاد پرقیمتیں بڑھیں نقصانات،گیس چوری اور اخراجات کا بھی فزانزک ہوگا۔