• news

مریم نواز پنجاب کی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں:عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ  وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں اور صوبائی ترقی یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں (ن) لیگ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مریم نواز پارٹی ویژن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں جبکہ وفاق میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ملکی معاشی ترقی و استحکام کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان پر بیرونی دشمن یلغار کئے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن