مردان ‘پی ٹی آئی کا لوڈشیڈنگ ‘واپڈا افسروں کے رویے کیخلاف زبردست احتجاج
مردان(نامہ نگار)تحریک انصاف نے بجلی لوڈشیڈنگ اورواپڈا آفیسران کے رویے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا درجنوں مظاہرین صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو اوررکن اسمبلی عبدالسلام کی قیادت میں واپڈا ایکیئسن آفس کے سامنے جمع ہوگئے نعرہ بازی کرتے ہوئے اصلاح احوال کے لئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں جن کے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈیاں تھیں واپڈا ایکیئسن ون کے آفس کے سامنے جمع ہوگئے اورمطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ واپڈا کا رویہ ظالمانہ ہے اوراس نے اسلام آبادکوقبلہ بنایاہیاگر واپڈانے یہاں رہناہے تو اس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اوریہاں عوام کی بات مانی جائے گی انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگوں کو ان کی مینڈیٹ کی سزا دی جارہی ہے لیکن ہم عوامی نمائندے ہیں اورچھپ نہیں بھیٹیں گے عوا م کے حقوق کی جنگ اورجدوجہدجاری رہے گی آج کا احتجاج ہمارا علامتی مظاہرہ ہے اگر حکام نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور رویے درست نہ کیے تو تین دن بعد پورے صوبے میں احتجاج کی کال دی جائے گی صوبائی وزیر نے کہاکہ مردان شہر کولوڈشیڈنگ فری قراردیاگیاہے لیکن تمام دعوں کے باوجود لوگوں جینا محال ہیانہوں نے کہاکہ جس طرح ہماری پچھلی حکومت میں ٹرانسفامرخراب ہونے کی صورت میں اسے چوبیس گھنٹوں کیاندرٹھیک کیاجاتاتھا اورشہریوں سے کوئی رقم وصول نہیں کی جاتی اس پالیسی کو جاری رکھاجائے گا اورعوام پرکسی قسم کا بوجھ نہ ڈالاجائیرکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کہاکہ واپڈاآفیسران ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہیں لے رہے ہیں لیکن عوام کوئی سہولت نہیں رمضان کے مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ کاغذاب مسلط کیاگیاہے ۔