ملائیشیا: توہین آمیز موزے فروخت کرنے والے سپر سٹور پر پٹرول بم حملہ
کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں توہین آمیز موزے فروخت کر کے مذہبی جذبات مجروع کرنے والے سپر سٹور پر مشتمل افراد نے پٹرول بم سے حملہ کر دیا۔ ملائیشیا کے شہر کوانتن کے پولیس سربراہ وان محمد زہری وان باسو نے بتایا کہ کے سپر مارکیٹ پر علی الصبح حملہ کیا گیا جس سے مرکزی دروازے میں معمولی آگ لگ گئی، انہوں نے بتایا کہ اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں، چار دن قبل ملائیشیا کی عدالت نے موزوں کی جوڑی پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں سپر مارکیٹ چین اور موزوں کے سپلائرز سمیت پانچ ملزموں پر فرد جرم عائد کی تھی۔