ننکانہ : دوران آپریشن مریضہ کی برہنہ ویڈیو وائرل ‘گائنا کالوجسٹ معطل ‘سی ای اوہیلتھ تبدیل
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ میں دوران آپریشن مریضہ کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ‘ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ کوٹ ڈاکٹر عدنان افضل اور ڈاکٹر شازیہ جاوید گائناکالوجسٹ کومعطل کرنے اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ننکانہ صاحب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ کے آپریشن تھیٹرمیں دوران آپریشن والنٹیر سٹوڈنٹ نے نرس اور مریضہ کی برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیاپر وائرل کردی۔