• news

 الیکشن ا ٹریبونل میں حمزہ ، خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی چیلنج 

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ا پلیٹ ٹریبونل میں مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز خواجہ آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کردیئے گئے،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،این اے 70 سیالکوٹ سے ارمغان سبحانی ،این اے 71 سیالکوٹ سے لیگی رہنما خواجہ آصف،این اے 75 ناروال سے انوار الحق،این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم خان ،این اے 118 سے حمزہ شہباز، پی پی 11 روالپنڈی سے عمران الیاس، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک اورپی پی 152 لاہور سے ملک محمد وحید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کئے گئے ہیں،قبل ازیں عطاء اللہ تارڑ، سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی چیلنج ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن