• news

کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج 

لاہور (خبر نگار) کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ کا منصوبہ ہے۔ ذاتی تشہیر کیلئے حکومتی فنڈز کا استعمال غیرقانونی ہے، نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ کسان کارڈ پر خرچ ہونے والے حکومتی فنڈز نواز شریف سے وصول کیے جائیں اور کیس کی حتمی فیصلے تک نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ کی پرنٹنگ کے لئے جاری فنڈز اور تشہیر روکنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن