حضرت امام علیؓ کی شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا:علامہ علی اکبر کاظمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے شالیمار ٹاؤن میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم علی علیہ السلام دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ امام علیؓ کی شہادت پر منایا جائے گا اور خاندان رسالت کو پرسہ پیش کیا جائے گا۔ انتظامیہ پاکستان بھر میں بالخصوص لاہور میں مرکزی جلوس عزاء شہادت امام علیؓ پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرے۔