• news

حکومت بے روزگاری کے خاتمے  نوکریوں کے وعدے کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے:نرگس فیض ملک 

لاہور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کی ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے اور نوکریوں کے وعدے کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نرگس فیض ملک کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری کو ایک عام آدمی کے مسائل کا ادراک ہے۔وہ اس کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن