وزیر اعظم ریلوے کیلئے 25ارب روپے کے بیل آوٹ پیکج کا اعلان کریں: شیخ محمد انور
لاہور (نیوز رپورٹر)ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمدانور نے وزیر اعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریلوے کے مالی مسائل اورورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے فی الفور 25ارب کے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوائنٹ سیکرٹری لاہور ڈویژن جنید خرم کے ہمراہ تنظیمی دورہ پرلاہور سے ملتان جاتے ہوئے فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ محمد انور نے کہاکہ پریم یونین کے مطالبہ پر سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے لاہور ملتان کے درمیان چلنے والی موسیٰ پاک ٹرین کادائرہ ڈیرہ غازی خان تک بڑھانے کااصولی مطالبہ مان لیا۔ اس فیصلے سے ریلوے کی امدن میں اضافہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ کیا کہ ان ویلڈ اور ٹی ایل اے ملازمین کو جلد مستقل کیا جائے۔ انہوں نے اپنی جوانی ریلوے میں لگا دی جس پر سی او نے کہا کہ میرے بس میں جو کچھ ممکن ہوا بھرپور کوشش کروں گا۔ شیخ محمد انور نے کہاکہ پریم یونین نے ریلوے ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے جس مشن کا بیڑا اٹھایاہے اسے جاری رکھے گی۔پریم یونین کی جدوجہد سے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کا انتظام ہو چکاہے۔ جس کا سارا سہرا سی ای او ریلوے عامربلوچ کے سر جاتاہے۔