پنجاب میں اب صرف میرٹ ، قابلیت کی بنیاد پر ہی فیصلے ہونگے:حنا پرویز بٹ
لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ہی فیصلے ہوں گے۔پنجاب میں پنکی، گوگی اور بزدار کی سرکار والے فیصلے نہیں ہوں گے۔ 4 سال تک بزدار گینگ نے پنجاب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ کرپشن اقرباء پروی اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کہا ہے کرپشن میری ریڈ لائن ہے اور پنجاب میں ہر تعیناتی میرٹ پر ہوگی۔ پنجاب میں اب سفارش کلچر ختم کر دیا گیا ہے۔