• news

 پاکستان نے امریکہ تعلقات نبھانے میں بڑے نقصانات اٹھائے :لیاقت بلوچ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کیساتھ تعلقات نبھانے میں بڑے نقصانات اٹھائے اس کے باوجود امریکہ نے پاکستان کے سٹریٹیجک ترجیحات کے حوالے سے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا اور پیٹھ میں چھرا گھومپا۔ اس لیے اس خط کے پیچھے پوشیدہ عوامل کا جاننا ضروری ہے۔ ماضی گواہ ہے کہ 1971 میں سانحہ مشرقی پاکستان کے موقع پر امریکہ نے بھارت کی سرپرستی اور سہولت کاری کی۔ افغانستان کے معاملے میں بھی امریکہ نے پاکستان کو 2 مرتبہ اپنے مفاد میں استعمال کیا لیکن امریکہ و نیٹو فورسز کی بدترین شکست اور افغانستان سے انخلاء کے بعد افغانستان میں پاکستان کیخلاف نفرتوں کی بارودی سرنگیں بچھادیں۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی بجائے بھارت کو فاشزم کی کھلی چھوٹ دے کر کشمیریوں پر ظلم، جبر، بربریت اور انسانیت سوز مظالم کی انتہا میں بھارت کی سہولت کاری کی۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ قومی معیشت کیلئے انتہائی ناگزیر ہونے کے باوجود پاکستان پر اس منصوبے کو ترک کرنے کیلئے مسلسل دباؤ اور بندشیں عائد کررکھی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن