• news

آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقابلہ جیت جمہوریت کا حسن ہے:راجہ پرویز اشرف 

لاہور(نامہ نگار)صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقابلہ جیت جمہوریت کا حسن ہے۔این اے 207سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد کے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کی آمد پارلیمان،آئین اور خواتین کیلئے مضبوط آواز بنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن