رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان نے 6.13 ملین فونز مقامی طور پر تیار کیے
اسلام آباد (آئی این پی ) رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان نے 6.13 ملین فونز مقامی طور پر تیار یا اسمبل کیے جبکہ اسی عرصے کے دوران صرف 0.3 ملین ڈیوائسز درآمد کی گئیں۔گوادر پرو کے مطابق ان فونز میں 3.35 ملین اسمارٹ فونز اور 2.78 ملین سیکنڈ جنریشن موبائل (2 جی موبائل)شامل ہیں، جنہیں عام طور پر جی ایس ایم فونز کے نام سے جانا جاتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنیاں موبائل ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں سب سے آگے ہیں جس سے ملک کو اپنے درآمدی بل کو کم کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔