ریسکیو1122نے مختصر مدت میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں : رضوان نصیر
لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 44ویں بیسک ریسکیوکورس میں شرکت کرنے والے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے623 ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسی سروس کا حصہ بننے جا رہے ہیں جس کی تاریخ مختصر ہے لیکن اب تک اس نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ انہوں نے سندھ اور بلوچستان کے نئے بھرتی ہونے والے ریسکیورز کو کہا کہ وہ ہنگامی حالات کے متاثرین کو ہمیشہ پیشہ ورانہ اور اعلیٰ معیار کے مطابق سروسز فراہم کریں۔2004ء سے لاہور سے شروع ہونے والی ریسکیو 1122سروس اب پنجاب کے تمام اضلاع و تحصیلوں تک قائم ہوچکی ہے اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں اس کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اب تک 14.5 ملین ایمرجنسی متاثرین کو اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رکھتے ہوئے سروسز فراہم کر چکی ہے ۔