کاش ججز جسٹس شوکت صدیقی کے معاملے پر ہی بول پڑتے‘طاہر خلیل سندھو
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ کاش ججز اس وقت بولتے جب جسٹس شوکت صدیقی کا معاملہ ہوا تھا،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے معاملات طے پا گئے ہیں، خواتین کی دونوں سیٹوں پر ہماری امیدوار جیتیںگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ضمنی بجٹ میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی ،اپوزیشن ضمنی بجٹ کا کوئی آڈٹ کروانا چاہتی ہے تو کروا لے۔