21رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے،سنی علماء کونسل
لاہور( این این آئی)صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ 21رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے، حضرت سیدنا علیؓ خلفیہ چہارم ہے ان کی دین اسلام کیلئے خدمات تاریخ اسلام کا سنہری با ب ہیں، حکومت خلفاء را شدین ؓکے ایام کوسرکاری سطح پر منانے کیلئے اقدامات کرے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حضرت علی خلفیہ چہارم اور حضور ﷺ کے داماد ہیں، حضرت فاطمہؓ کے شوہر ہیں۔ خلفائے راشدین کے دورمیں قاضی کے منصب پر بھی فائز رہے ان کی اسلام کے حوالے سے عظیم قربانیاں ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس لئے حکومت ان کی شہادت کے موقع پر21 رمضان المبارک میں ملک بھر میں عام تعطیل کرکے اس دن کو خصوصی طور پر منائے ۔