• news

 رواں سال 936سرچ آپریشنز‘ہزاروں افراد کی چیکنگ‘39مجرم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار) رواں سال اب تک 936سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران25504 گھروں،12306کرایہ داروں اور 90267اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت207اشخاص کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ 13ہوٹلوں، 38ہوسٹلوں 65فیکٹریوں اور 904دکانوں کوبھی چیک کیا گیا ہے۔39 اشتہاری مجرموں کو گرفتارکیا گیا ہے، منشیات کے20 مقدمات کا اندراج کرکے28افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کیلئے بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ سرچ آپریشنز کا مقصد شرپسند عناصر، اشتہاریوں و دیگر کریمنلز کی بیخ کنی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران قیامِ امن کیلئے سرچ آپریشنزجاری رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن