دورہ پاکستان‘ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہیلے میتھیوز کی کپتانی میں 15 رکنی سکواڈ کیساتھ پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ون ڈے اور 5 ٹی 20 شیڈول ہیں۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ون ڈے سیریز 18 سے 23 اپریل تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگی جبکہ ٹی 20 میچز 26 اپریل سے 3 مئی تک کھیلے جائیں گے۔