• news

ججز خط، کمشن کی تشکیل، لاہور ہائیکورٹ بار کا آل پاکستان وکلاء کنونشن آج ہوگا 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) 6 ججز کے خط پر ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمشن تشکیل دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آل پاکستان وکلا کنونشن طلب کر لیا۔ وکلا کنونشن یکم اپریل کو جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائیکورٹ میں ہوگا۔ کنونشن میں شرکت کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، اسد قیصر، شیر افضل مروت، ناصرہ جاوید اقبال، ولید اقبال اور دیگر وکلا کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔ شرکاء اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے تناظر میں عدلیہ کی آزادی پر بات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن