سندھ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ دستبردار ، پیپلز پارٹی تمام سیٹوں پرمقابلہ کاکامیاب
کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) سندھ سے سینٹ کی 12 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارسینٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جنرل، ٹیکنوکریٹ، خواتین، اقلیتی نشستوں پر مدمقابل تھے، سندھ سے سینٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوں گے، ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کے سرمد علی، بیرسٹر ضمیر گھمروسینٹر منتخب ہوں گے۔پیپلزپارٹی کی روبینہ قائمخانی، قرۃ العین مری بلامقابلہ ایوان بالا کی رکن منتخب ہوں گی، اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے پونجو بھیل ایڈووکیٹ سینٹ رکن منتخب ہوں گے،سینٹ کی 7 جنرل نشستوں پر بھی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوں گے۔ پیپلزپارٹی بھی جنرل نشست پر ایک امیدوار کو ریٹائر کرائے گی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر کوسینٹ الیکشن سے ریٹائرمنٹ کی درخواست دیں گے۔