• news

قومی اور پنجاب اسمبلی کے  اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد + لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپاسٹائل آرڈیننس 2024ء ایوان میں پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی پہلی 2 سال کی مانیٹرنگ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو  طلب کر لیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت اجلاس آج یکم اپریل کو صبح 11 بجے ہوگا، طلب کردہ اجلاس میں امن و امان، مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن