• news

 جہاد اسلامی وفد سے ملاقات، ایران نے غلطی سے فلسطین کی جگہ سوڈان کا پرچم رکھ دیا 

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین میں تحریک اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں ایرانی انتظامیہ نے غلطی سے فلسطینی پرچم کی جگہ سوڈانی پرچم رکھ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ تحریک اسلامی جہاد کے وفد کی مشترکہ تصاویر میں ایرانی پرچم دکھایا گیا، دوسری جانب فلسطینی پرچم کے بجائے سوڈانی پرچم تھا۔ تاہم بعد میں دیگر مواقع پر تصاویر میں فلسطینی جھنڈا کی تصویریں ہی نظر آئیں۔ زیاد النخالہ کی حسین امیر کے ساتھ کھڑے ہونے کی تصویر میں بھی فلسطینی پرچم کی دکھائی دیا۔زیاد النخالہ نے اپنے دورہ ایران کے دوران امیر عبداللہیان سے ملاقات کی جس میں غزہ کی جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تحقیق کرنا شامل تھا۔ النخالہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران فلسطینی پوزیشن کو واضح کرنے میں ایرانی سفارتکاری کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ایرانی حمایت کی تعریف کی اور ہر سطح پر تعاون جاری رہنے پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن