• news

ڈھاکہ میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلی مسجد تعمیر

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں خواجہ سرائوں کی پہلی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ ایک کمرے کی مسجد کیلئے زمین حکومت نے فراہم کی ہے۔ خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ اب وہ یہاں کسی امتیاز اور تفریق کا نشانہ بنے بغیر نماز ادا کرسکیں گے۔ بنگلادیش میں خواجہ سراؤں کے حقوق اور ان کی قانونی حیثیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ 2013ء میں اس کمیونٹی کو اپنی شناخت اپنے جینڈر کے اعتبار سے کروانے کی اجازت دی گئی تھی۔ کئی خواجہ سرا بنگلادیش کی سیاست میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن