• news

شاہدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید‘ ملزم فرار

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل غضنفر چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ پنڈی قبرستان کے قریب پہنچا تو 2 نامعلوم حملہ آوروں نے اسے روک کر اس پر فائرنگ کردی۔  3 گولیاں ہیڈ کانسٹیبل کی چھاتی پر لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے غضنفر کو ٹیچنگ ہسپتال نواز شریف منتقل کر دیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا  ہے، تاہم تفتیش جاری ہے،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن