• news

ایف آئی اے کا جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک کروڑ روپے مالیتی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرلیں راولپنڈی کے علاقے بوہڑ بازار میں واقع 2 میڈیکل سٹورز میں چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد ہوئیں برآمد ہونے والی ادویات کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائدبتائی گئی ہے برآمد ہونے والی ادویات میں بڑی تعداد میں ممنوعہ ادویات بھی شامل ہیں چھاپہ مار کاروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اور دیگر ڈریپ حکام بھی شامل تھے جعلی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیابرآمد ہونے والی ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیاملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے رواں ماہ کے دوران غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف پانچ چھاپہ مار کاروائیاں کیں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہیملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن