• news

؎پاکستانی مدرسے نے 10 لاکھ  حافظ قرآن بنا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

راجن پور (این این آئی)پاکستانی مدرسے نے 10 لاکھ حافظ قرآن بنا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان میں ایک مدرسہ وفاق المدارس نے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زیادہ حافظ قرآن تیار کرکے ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ہے۔ وفاق المدارس کی جانب سے 1982ء  میں امتحان کے آغاز کے بعد سے اب تک 10 لاکھ طلباء  نے کامیابی کے ساتھ قرآن پاک کا حفظ مکمل کیا ہے۔صرف 2019ء  میں 78,000 سے زائد طلبہ حافظ قرآن بنے، جن میں 14,000 طالبات بھی شامل تھیں۔ مدرسہ میں چار سال سے کم عمر کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے، اور وہ صرف دو یا اڑھائی  سال میں قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیتے ہیں۔ وفاق المدارس کے نمائندے قاری حفیظ جالندھری نے پاکستان میں سالانہ تیار ہونے والے حافظ قرآن کی تعداد کا سعودی عرب سے موازنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عربی پاکستان کی قومی زبان نہیں ہے لیکن سعودی عرب کے مقابلے میں پاکستان کے زیادہ بچے قرآن حفظ کر رہے ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سعودی عرب ہر سال صرف پانچ ہزار حافظ قرآن تیار کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن