پی ٹی آئی کیلئے مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ ریاست کے حق میں کئے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی حمایت کریں گے۔ سینٹ الیکشن کے بعد گورنر لیگ کے فیصلے ہونگے۔ پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنا چاہئے ورنہ ریاست کو نقصان ہو گا۔ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے موثر اور دیرپا فیصلے کرنا ہونگے۔ پی ٹی آئی کیلئے مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ سینٹ الیکشن کے لئے بلوچستان، خیبر پی کے میں مولانا فضل الرحمٰن کو ہمارا تعاون حاصل ہے۔