بھیرہ : گھریلو ناچاقی پر باپ کی 2بیٹیاں قتل کرکے خود کشی
شیخوپورہ‘بھیرہ( نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار) شیخوپورہ نوجوان اور بھیرہ گھریلو ناچاقی پر سنگدل باپ نے 3 بیٹیوں پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی فائرنگ سے ایک بچی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری ہسپتال جاتے ہوئے رستے میں دم توڑ گئی بھیرہ کے محلہ شیخانوالا کے مدثر اقبال نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اس کے بچے 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا اپنی والدہ کے پاس رہ رہے تھے وقوعہ کے وقت وہ اپنی متعلقہ سے بچوں کو واپس لینے گیا جن کے انکار پر اس سنگدل نے ان پر فائرنگ کر جس سے 10 سالہ مناہل ربی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ روحامہ نور ہسپتال جاتے ہوئے رستہ میں دم توڑ گئی زخمی بسمہ نور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے ملزم نشہ کا عادی تھا فیصل آباد روڈ کی آبادی قصبہ بھکھی میں عید کی خریداری کے لیے پیسے نہ ملنے پر محنت کش کے18 سالہ بیٹے دانش انتظار نے ذہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔