• news

اعتکاف کا مقصد تنہائی میں رب کو منانا ،طالب گناہوں کی معافی ہے:علامہ ہشام الٰہی 

لاہور( خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ ہے کہ اعتکاف کا مقصد خو د اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کرنا ہے اور تنہائی میں اپنے رب کو منانا اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنا ہے۔وہ گذشتہ رات مرکز قرآن وسنہ اسلامک سنٹر میں میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی تربیتی نشست سے خطاب کررہے تھے۔ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر سیکرٹریٹ میں اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے بہترین اور محفوظ انتظامات کئے گئے ہیں جہاں سینکڑوں مردوخواتین اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف بیٹھے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عبادت کی کثرت ، نوافل، ذکر الٰہی میں گزارا جائے۔اس دوران معتکفین کیلئے پوراہ عشرہ’’ تزکیہ نفس کورس، فہم القرآن اور بنیادی تعلیمی مسائل سے تربیتی نشستوں کے ذریعے آگا کیا جائے گا۔

 اور مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں بتایا جائے گا۔اعتکاف سے مراد یہ ہے کہ انسان دنیاوی کاموں سے بالکل منقطع ہوکر صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی بندگی،عبادات، قرآن پاک کی کثرت کے ساتھ تلاوت، توبہ استغفار میں اپنا وقت گزاریں تاکہ اللہ تعالی کی رضا اْسکا قرب حاصل ہو۔ 

ای پیپر-دی نیشن