• news

بلاوجہ کے سیاسی،جلسے جلوسوں کا ملکی معاشی صورتحال پر منفی اثر پڑے گا:ذوالفقار بسراء 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے سب جماعتوں بالخصوص سابقہ پی ٹی آئی اور موجودہ سنی اتحاد کونسل کو ذمے درانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلاوجہ کے سیاسی،جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا ملکی معاشی صورت حال پر منفی اثر پڑے گا۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔ سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام بھی آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن