سانگلہ ہل:میاں سہیل انجم کو لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری مکمل کرنے پرمبارکباد
سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)سانگلہ ہل بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر میاں سہیل انجم کو لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر مقامی بار ایسوسی سیشن کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں سہیل انجم کی بار ایٹ لاء کی ڈگری بہت بڑا کارنامہ ہے۔