اختلافا ت کو پس پشت ڈال کر ایک قوم بننا ہوگا:سید سجادحسین شاہ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماوامیدوارحلقہ پی پی 142سید سجاد حسین بگے شاہ اورمیاں شبیرحسین نے کہا ہے اختلافا ت کو پس پشت ڈال کرایک قوم بننا ہوگا،ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے اورعوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کیلئے اجتماعیت کی سوچ کوفروغ دینا ہوگااور اس مقصد کیلئے قائد میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا،مسلم لیگ(ن)کی لیڈرشپ نے ملک وقوم کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور اُن کے مسائل کو حل کروانے کی سیاست کی ہے ۔