قصور:چند روز قبل اغواء ہونیوالی لڑکی کچے سے باحفاظت بازیاب
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصور کی کاوش رنگ لے آئی،پولیس کی بڑی کامیابی چند روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقے سے باحفاظت بازیاب،والدین کا اظہار تشکر،شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین۔4روز قبل قصور کے نواحی علاقے پھولنگر سے اغواء ہونے والی سونیا بی بی صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی،ڈی پی او قصورطارق عزیز سندھو نے سندھ پولیس کے افسران کیساتھ رابطہ بنائے رکھا اور سونیاں بی بی کے اغواء کے متعلق آگاہ کرتے رہے۔