موجودہ حکومت سے نجات ، ترقی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے:اویس عمر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ حکومت سے نجات دلاکر ہی ترقی و استحکام کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔صدر اور وزیر اعظم کا سلوک یکساں نہیں ،خیبر پختونخوا کو جان بوجھ کر فنڈز سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ماضی میں بھی اس صوبے کو محرومیوں کا سامنا رہا جس کے منفی اثرات کا وفاق کو ادراک کرنا ہوگا، حکمران حکومتی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے ابھی تک عہدے بانٹنے میں مصروف ہیں ۔