ججز کے خط پر انکوائری کمشن بنانے کا فیصلہ خوش آئندہے:طاہر سعید بھون
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنماوحلقہ پی پی 143 کے ٹکٹ چودھری طاہر سعید بھون نے کہا ہے وزیراعظم اورچیف جسٹس پاکستان کا ججز کے بیرونی مداخلت کے حوالے سے خط پرانکوائری کمشن بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے حقائق سب کے سامنے آجائیں گے ۔