• news

سپیڈو بس سروس کے آغازکااعلان خوش آئند ہے:اعظم ریاض گجر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہاہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے مختلف 5شہروںمیں سپیڈوبس سروس کے آغازکااعلان خوش آئند ہے مگر فیروزوالا، کالا شاہ کاکو،مریدکے،نارنگ منڈی کے لاکھوں افرادکابھی مطالبہ ہے کہ اس جی ٹی روڈپرواقعہ قصبوںکے عوام کو بھی بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ ان علاقوںکے عوام بھی بہترین سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن