• news

مسلم لیگ(ن) عوام کو ریلیف فراہم کرے گی:میاں ذیشان پرویز

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے چیئرمین شیخ یعقوب بگا شیخ، سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، صدر گلی ککے زئیاں رانا عمران، صدر اکبر بازار سیٹھ محمد عباس، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد چھرا، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید، صدر گلی حکیماں خالد مغل،صدر مدینہ مارکیٹ فیضان شفیق خان، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا (ن) لیگ ہی ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی ملکی خوشحالی اور بہتری کیلئے (ن) لیگ عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور درست اقتصادی ترجیحات کا تعین کرنے کیلئے پر عزم ہے مشکل حالات کا مقابلہ ہمیشہ قومیں جرات مندی سے کرتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن