تاجر مشکل حالات ، معیشت کی بحالی میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں:اشرف بھٹی
لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر طبقہ موجودہ مشکل حالات اور معیشت کی بحالی میں حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔ مطالبہ ہے کہ سٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل کیا جائے۔ رجسٹریشن کیلئے سروے میں ایف بی آر سے تعاون کریں گے ،واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تاجروں کو بلا جواز ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے۔ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے سے تاجروں سمیت ہر طبقے کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنے دفتر میں مختلف تجارتی مراکز کے عہدیدوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایف بی آر کی مجوزہ ٹیکس سکیم ، رجسٹریشن کیلئے سروے اور عید الفطر کی خریداری کی مناسبت سے بازاروں میں سکیورٹی اور پارکنگ کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس بازاروں اور تجارتی مراکز میں فول پروف سکیورٹی مہیا کرے۔