• news

پاکستان میں عظیم معیشت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ،پیشرفت ہی نہیں کی گئی:سید طیب رضوی 

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر سید طیب حسین رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عظیم معیشت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں تاہم بد قسمتی سے اب تک بھرپور عزم کے ساتھ پیشرفت ہی نہیں کی گئی۔رواں مالی سال کے 8 ماہ میں 6 ارب 67 کروڑ 80لاکھ ڈالر ز کا بیرونی قرض حاصل کیا گیا لیکن میرا دعویٰ ہے کہ اس میں سے ایک ڈالر بھی ملک کی مجموعی آمدن بڑھانے یا اصلاحات کیلئے خرچ نہیں ہوا ہوگا۔ پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جو پرانے قرضے اتارنے کیلئے نئے قرضے لیتا ہے اور اس پر شادیانے بجائے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن