• news

ٹیسٹ اوسط میں دوسرا نمبر‘مخصوص کنڈیشن کا بائولر نہیں :محمد عباس

 لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قومی فاسٹ بائولر محمد عباس نے کہا ہے کہ میں مخصوص کنڈیشن کا بالر نہیں ہوں۔ کاونٹی کرکٹ کیلئے انگلینڈ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس کا کہنا تھا کہ میری اوسط پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں اوسط کے لحاظ سے نمبر ون ہوں جبکہ میری ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمنسز دبئی میں ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنسز کراچی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جو مخصوص کنڈیشن کا بائولر کہتے ہیں وہ میری بائولنگ کے اعداد و شمار دیکھیں، میرے اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ میں مخصوص کنڈیشن کا بائولر نہیں ہوں، اگر میں مخصوص کنڈیشن کا بائولر ہوں تو ان کنڈیشن سے تو مجھے مدد نہیں ملنی چاہیے اور ان کنڈیشن میں تو مجھے کرکٹ ہی نہیں کھیلنی چاہیے۔ جو لوگ مجھے انگلینڈ کی کنڈیشنز کا بائولر کہتے ہیں اس کی وجہ وہی لوگ بتا سکتے ہیں، میرے ہاتھ میں جو ہے میں وہی کر سکتا ہوں، اس لئے میرا فوکس ٹریننگ پر ہوتا ہے اور میں تمام کنڈیشنز میں اور ہر فارمیٹ میں 100فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ 34سالہ محمد عباس 25ٹیسٹ اور 3ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے آخری ٹیسٹ اگست 2021ء میں ویسٹ انڈیز جبکہ آخری ون ڈے انٹرنیشنل مارچ 2019 ء میں دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن