• news

پاکستان ماسٹر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے شروع ہوگی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان ماسٹر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آج یکم اپریل کوکھول دی جائیگی ۔

اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج 15 اپریل تک کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 30 اپریل تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے منیز سنگلز کے مقابلوں میں اول آنے والے کھلاڑی کو دو لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائیگا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب ایک لاکھ روپے اور پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائیگی۔ مینز ڈبلز کے مقابلوں میں اول آنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائیگا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب 50 ہزار روپے اور 25 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن