• news

بحیثیت کھلاڑی کپتان کی حمایت فرض ہے : شاہین آفریدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بحیثیت کھلاڑی میرا فرض ہے کہ کپتان کی حمایت کروں، بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں۔ میدان کے اندر اور باہر بابراعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہم سب کا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن