علی المرتضیٰؓ نے آخری معرکے تک کفر سے سمجھوتہ نہیں کیا:زوار بہادر
لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو حضرت علی المرتضیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلمانوں پر ظلم توڑنے والے یہود و نصاریٰ کے مقابلے میں کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ شیر خدا علی المرتضیٰ بدر سے لیکر آخری معرکے تک صف اول میں رہے ا ور کفر سے کبھی سمجھوتا نہیں کیا ۔ آج کشمیر،فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا مگر مسلم حکمران بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ میں شہادت علی المرتضیٰ کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔