حضرت علیؓ کی محبت ہمارے ایمان کا جزولاینفک ہے: عزیز الرحمن ثانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمد رضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا عبدالعزیز، مولانا سید عبداللہ شاہ نے اجتماعات سے خطاب کرتے کہا حضرت علی المرتضیٰ کی محبت ہمارے ایمان کا جزولاینفک ہے‘ اللہ تعالی نے آپؓ کو عقل وخرد کی بے شمار صلاحیتوں سمیت ان گنت فضائل وکمالات سے نوازا ہے۔ آپؓ داماد رسولﷺ، فاتح خیبر اور باب العلم ہیں۔ حضرت علی کی ولادت باسعادت سے پرچم اسلام کو سربلندی حاصل ہوئی، آپؓ کے اقوال و ارشادات نوع انسانی کیلئے مشعل راہ ہیں۔