• news

سیکرٹری پنجاب ایچ ای ڈی فرخ نوید کادورہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ‘مسائل حل کرنے کی یقینی دہانی

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید کا پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا ہے۔چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے سیکرٹری ایچ ای ڈی کا استقبال کیا۔  چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے سیکرٹری ایچ ای ڈی کو تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری ایچ ای ڈی ڈاکٹر فرخ نوید نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کمیشن کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی کامران خان، چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر منصور بلوچ ، ڈی جی فنانس حسن منیر ، ڈائریکٹرز ڈاکٹر تنویرقاسم، ڈاکٹر آصف منیر، راونعمان مقبو ل، ڈاکٹر ممتاز بھی شریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن