• news

 5 نئے میڈیکل سٹی قائم کرنے جارہے ہیں: خواجہ عمران نذیر

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیرنے فیصل آباد میں صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ بھی انکے ہمراہ تھے۔  میڈیا سے گفتگوکرتے انہوں نے کہا   لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال قائم کررہے ہیں، فیصل آباد کے بنیادی مراکز صحت‘ رورل ہیلتھ سنٹرز کی ری ویمپنگ کر رہے ہیں جو مارچ 2025 تک   مکمل ہو جائیگی۔انہوں نے کہا دو ہفتے کی ڈیڈ لائن رہ گئی پھر تمام ایمرجنسی میں ادویات سو فیصد   مفت ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانچ میڈیکل سٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آبادبھی گئے جہاں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کڈنی کے 2مریضوں کا فوری طور پر جناح ہسپتال لاہور میں مفت ٹرانسپلانٹ کا اعلان کیا۔  خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال  میںعلاج معالجے اور طبی سہولیات کو باریک بینی سے چیک کیا اور شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سرزنش کی۔

ای پیپر-دی نیشن