• news

پاکستان میں کراچی آلودہ ترین شہروں میں  چھٹے نمبر پر ، فضائی معیار مضر صحت قرار

کراچی (آئی ا ین پی ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی  چھٹے نمبر پر  جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 155 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دنیابھر میں ائیرکوالٹی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق مضر صحت ائیر کوالٹی کے اعتبار سے دنیا  بھر میں کراچی کا چھٹا نمبر ہے جہاں فضائی معیار مضر صحت ہے۔
 ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  آلودہ ترین شہروں میں لاہور ساتویں نمبرپر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 154ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی 180 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ  پہلے نمبرپر ہے ۔ واضح رہے کہ 151 سے 200 انڈیکس مضر، 201 سے 300 انتہائی مضر،301 سے اوپرانڈیکس خظرناک آلودگی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن